the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ہندوستان کی معروف اداکارہ اور 5 سال تک کینسر جیسے موذی مرض سے جنگ لڑنے کے بعد خطرناک بیماری پر فتح پانے والی منیشا کوئرالا کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج کے دوران ان کی شکل و صورت خلائی مخلوق جیسی ہو گئی تھی کیونکہ دوران علاج میری پلکیں ، ابرو اور سر کے بال مکمل جھڑ گئے تھے ، لیکن میں نے عزم کیا تھا اور مجھے یقین تھا کہ میں اس خطرناک بیماری کے خلاف جنگ جیت لوں گی۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق معروف اداکارہ منیشا کوئرالا کینسر سے نجات حاصل کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کی ایک فلم میں سنجے دَت کی والدہ نرگس کا کردار ادا کرنے کی تیاری کر رہی ہیں نے کہا ہے کہ کیمو



تھراپی کے دوران بالوں کے جھڑنے کے بارے میں مجھے آگاہی تھی لیکن گنجے پن کے بعد میں کیسی دکھوں گی؟ کے بارے میں مجھے کوئی خاص اندازہ نہیں تھا۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے اس بات کا تو علم تھا کہ عمومی طور پر کینسر کے علاج کے دوران کیمو تھراپی کے بعد انسان کی شباہت تبدیل ہو تی ہے، علاج سے پہلے میں نے اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کیا اور اس حوالے سے مجھے میرے خاندان نے بڑا سپورٹ کیا اور میری ہمت بندھائی۔ منیشا کا کہنا تھا کہ کیمو تھراپی کے دوران میرے سر کے بال ،پلکیں اور ابرو تک جھڑ گئیں تھیں اور ایسے وقت میں جب میں خود کو آئینے میں دیکھتی تھی تو کسی خلائی مخلوق جیسی دکھائی دیتی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.